دنیا
21 جون ، 2012

برازیل ،ہزاروں افراد کا بہتر ماحول کے حق میں مظاہرہ

برازیل ،ہزاروں افراد کا بہتر ماحول کے حق میں مظاہرہ

ریو ڈی ڈی جینیرو… برازیل میں ہزاروں افراد نے زمین کے تحفظ اور بہتر ماحول کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ریو ڈی جنیرو میں میں ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام گرین پیس نے مقامی تنظیم پیپلز سمٹ کے تعاون سے کیاتھا۔موسیقی ،ماسک اور طنزیہ اور مزاحیہ بینروں اور پوسٹروں کے ساتھ کئے جانیوالے مظاہرے کے شرکاء کا کہناتھا کہ وہ دنیا کو آلودگی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔مظاہرین نے شہرکی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا جس کے دوران بہت سے دیگر گروپ میں ان میں شامل ہوتے گئے۔ مظاہرین نے ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات کے مختلف طریقوں کے بارے میں اپنا پیغام دینے کی کوشش کی ور آلودہ ماحول کے خطرات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :