کاروبار
31 جنوری ، 2012

فیصل آباد :صنعتوں کو گیس کی معطلی 5دن سے بڑھا کر 6دن کر دی گئی

فیصل آباد :صنعتوں کو گیس کی معطلی 5دن سے بڑھا کر 6دن کر دی گئی

فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو 5کے بجائے6روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ادھر ملتان ریجن میں سی این جی بندش کا دوسرا روز ہے۔ محکمہ سوئی گیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس بندش کے دورانئے میں ایک دن کا اضافہ کردیاگیا،ہے جس کے بعد 27جنوری کی صبح چھ بجے سے2فروری کی صبح 6بجے تک 6روز کے لئے صنعتوں کی گیس معطل کر دی گئی ہے۔محکمہ سوئی گیس نے 34روزہ گیس بندش کے بعد نئے شیڈول کے مطابق گزشتہ ہفتے صنعتوں کو 5دن کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی تھی،6روزہ گیس بندش سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر ملتان ریجن کے اضلا ع ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی میں سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح 6 بجے بند کر دئیے گئے تھے۔سی این جی ایسویسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق حکومت نے2 ہفتے قبل مذاکرات کے بعد 72 گھنٹے کے شیڈول میں 8 گھنٹے کمی کرنیکا نیا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی رات 10 بجے صارفین کے کھولنے کا کہا گیا تاہم مسلسل دو ہفتوں سے یہی صورتحال ہے بدھ کی رات 10 بجے یہ کہہ کر سی این جی اسٹیشنز کو کھولنے نہیں دیا جاتا کہ سی این جی اسٹیشنز کھولنے والوں کو جرمانے عائد کئے جائیں گے مجبورا انہیں جمعرات کی صبح ہی سی این جی اسٹیشنز کھولنے پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :