25 اکتوبر ، 2016
سعودی عرب میں مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 35زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ عقبہ عسیر ریجن میں پیش آیا۔
ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوںکو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں مختلف قومیت کے شہری شامل ہیں۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔