پاکستان
31 جنوری ، 2012

مشتبہ دواوٴں سے ہلاکتیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا آرڈر جاری

مشتبہ دواوٴں سے ہلاکتیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا آرڈر جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے جعلی ادویہ اسکینڈل میں حکام کو ڈاکٹرز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ذمہ داری کا تعین کرنے کے بعد ہی ایکشن کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جعلی ادویہ سے مریضوں کی اموات کا ازخود نوٹس لیا تھا ، اس پر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی عدالتی بنچ آج سماعت کررہا ہے، عدالت نے ازخودنوٹس میں ایک آرڈر بھی جاری کیا ہے ، اس میں کہاگیاہے کہ متعلقہ مجاز اتھارٹی ، شفاف انکوائری کراکے ذمہ داری کا تعین کرے،عدالت نے کہاہے کہ انکوائری میں رضاکارانہ تعاون کرنے والے ڈاکٹرز کو گرفتار نہ کیا جائے، کوئی ڈاکٹر گرفتار ہو تو اسے شخصی ضمانت پر رہا کیا جائے، آرڈر میں ڈاکٹرز کو بھی ہڑتال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے ادویہ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹس چھ فروری تک طلب کررکھی ہیں۔

مزید خبریں :