21 جون ، 2012
کراچی … کراچی بلوچ کالونی میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں صدیق اکبر روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی ظہور رحمان کی گاڑی ایس پی 0281 پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ لگنے سے وہ معمولی زخمی ہو گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔