کھیل
21 جون ، 2012

سلمان بٹ ڈی پورٹ، کل پاکستان پہنچیں گے

سلمان بٹ ڈی پورٹ، کل پاکستان پہنچیں گے

لندن… پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو لندن سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، وہ اپنے وکیل کے ہمراہ کل رات لاہور پہنچیں گے ۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ کے وکیل یاسین پٹیل نے کہا کہ انکے موکل پاکستان واپس جانے پر بے حد خوش ہیں،۔ سلمان بٹ کے وکیل نے کہا کہ انکے موکل سزا پوری کرچکے ہیں، پاکستان میں لوگ ان کیلئے نرم گوشہ اختیار کریں۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے خلاف وہ عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کریں گے، اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر آئی سی سی نے سلمان بٹ پر 10 سال کی پابندی لگائی تھی، جبکہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی عدالت نے انہیں دو سال چھ مہینے کی سزا سنائی تھی، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر ایف آئی اے سلمان بٹ سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے، انہوں نے ایرلی ریموول اسکیم کے تحت ڈی پورٹ ہونا قبول کیاجس کے تحت سزا ختم ہونے سے 9 ماہ قبل مجرم کو ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :