پاکستان
21 جون ، 2012

سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم

سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم

کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول اور کالجز میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے چھٹی کی وجہ سے تعلیم کا نقصان ہونے کے باعث چھٹی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سمری پر دستخط کرتے ہوئے ہفتہ کو سندھ کے اسکول اور کالجز کی چھٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے مطابق نوٹیفکیشن پر عمل درآمد فی الفور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :