پاکستان
21 جون ، 2012

ایس ایس پی چوہدری اسلم اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایس ایس پی چوہدری اسلم اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی… کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم،رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،اراکین صوبائی اسمبلی رفیق انجینئر،ڈاکٹر سلیم ہنگورو سمیت دیگر افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ لیاری کے مکینوں نے ایڈیشنل سیشن جج جنوبی شاہدحسن چانڈیو کی عدالت میں 22اے کی چھ الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواست گزار،عبدالرزاق لاسی،عمران،محمد اقبال،عقیل،صابر اور جمیل کا موقف ہے کہ لیاری آپریشن کے دوران نہتے اورمعصوم شہریوں کے قتل کا مقدمہ ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت ایس ایچ او کلاکوٹ،چاکیواڑہ،بغدادی اور کلر ی کے خلاف درج کرنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ مدعا علیہاں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید خبریں :