پاکستان
21 جون ، 2012

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد قتل، 5 زخمی

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد قتل، 5 زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قطر موڑ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 28سالہ کامران ولد فخر زمان کو قتل کردیا، مقتول پرانا گولیمار کے بلوچ گوٹھ کا رہائشی ہے، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ منگھوپیر کی کواری کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سی آئی ڈی آپریشنز کے اہلکار محمد خان کو قتل کردیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیو نیوزکو بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاقے شاہراہ فیصل پر ایک پیٹرول پمپ میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے کیشیئرکو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان شاہراہ فیصل کے پیٹرول پمپ پر آئے اور اسلحہ کے زور پر کیشیئر سے نقدی لوٹ لی، اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیشیئر غلام محمد زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید خبریں :