21 جون ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ان کے خاندان کے بحریہ ٹاوٴن کے سابق چیئرمین ملک ریاض کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری تعلقات ہیں۔ پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی نیوز کانفرنس کے دوران جب آشیانہ ہاوٴسنگ اسکیم کا ٹھیکہ ملک ریاض کو دینے کا سوال پوچھا گیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وضاحت کی کہ آشیانہ ہاوٴسنگ اسکیم غریب افراد کیلئے بہترین سہولتوں پر مشتمل پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے، اس کا ٹھیکہ رفیق حبیب گروپ کو 900 مربع فٹ کے سب سے کم ریٹس کی بولی دینے پر دیا گیا، اگر اس گروپ کی ملک ریاض کے ساتھ پارٹنر شپ ہو تو اس کے وہ ذمہ دار نہیں۔ انہوں نے ملک ریاض سے کاروباری تعلقات کی سختی سے تردید کی۔