پاکستان
21 جون ، 2012

الیکشن میں پیسہ چلے گا، نیا وزیراعظم زرداری کا ایک اور ملازم ہوگا، عمران خان

الیکشن میں پیسہ چلے گا، نیا وزیراعظم زرداری کا ایک اور ملازم ہوگا، عمران خان

کراچی … چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے، وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں پیسہ چلے گا، دوسرا وزیراعظم آصف زرداری کا ایک اور ملازم ہوگا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سستی روٹی پر 30 ارب روپے ضائع کئے گئے، پاکستان کو نیا نظام چاہئے، یوسف رضا گیلانی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیلانی کی سزا پر پوری قوم خوشیاں منائے، دوسرا وزیراعظم آصف زرداری کا ایک اور ملازم ہوگا، آصف زرداری کا 600 کروڑ روپیہ لانے کیلئے نیا وزیراعظم بھی خط نہیں لکھے گا۔ عمران خان نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پیسا چلے گا، واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 جون کو لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف فیصل آباد میں مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں :