دنیا
31 اکتوبر ، 2016

موسم سرما کی آمد، یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہوگئیں

موسم سرما کی آمد، یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہوگئیں

 

جرمنی سمیت بہت سے یورپی ملکوں میں ہفتہ 19 اکتوبر اور اتوار 30 اکتوبر کی درمیانی شب مغربی یورپ میں موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا ہے اور رات تین بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔

اس طرح اتوار تیس اکتوبر کا دن گنا تو چوبیس گھنٹے کا ہی جائے گا لیکن اس کی طوالت پچیس گھنٹے ہو گی اور یوں گزشتہ رات یورہی باشندوں کو سونے کے لیے ایک گھنٹہ زیادہ ملا۔ مغربی یورپی ملکوں میں تمام گھڑیاں اس لیے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں ہیں کیونکہ مارچ کے آخر میں موسم گرما کے معیاری وقت کے آغاز پر تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی تھیں۔

بنیادی طور پر یہ نظام گرمیوں میں دن کی روشنی کو زیادہ استعمال کر سکنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور ہر سال گھڑیوں کو پہلے آگے اور پھر پیچھے مارچ اور اکتوبر کے آخری ویک اینڈز پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو تین بجے کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :