پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

کنور خالد یونس کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

کنور خالد یونس کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

 

سندھ ہائی کورٹ نے رہنما ایم کیو ایم لندن کنور خالد یونس کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردیجبکہ نظر بندی کے خلاف فوری سماعت کی استدعا پر عدالت نے اب 8 کے بجائے 4 نومبر مقرر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نےایم کیو ایم لندن کے رہنما کنور خالد یونس کی نظربندی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت اور اسپتال منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کنور خالد یو نس ضعیف اور علیل ہیں، درخواست پر فوری سماعت کی جائے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔عدالت نے درخواست مستر د کرتے ہوئے سماعت کیلئے 4نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید خبریں :