پاکستان
21 جون ، 2012

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ پر برقرار، 22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ پر برقرار، 22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

لاہور … ملک میں بجلی کا بحران پوری شدت سے جاری ہے، انتہائی کوششوں کے باوجود شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے کم نہیں ہو سکا، شہروں اور دیہات میں بدترین 14 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول ہے، تیل نہ ملنے سے ہال مور، اورینٹ، سدرن، جاپان پاور ہاوٴسز مسلسل کئی روز سے مکمل بند ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے اعلانات کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی، لاہور میں مزید خرابی ہوئی ہے اور 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے، یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور کئی روز سے مسلسل جاری ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 12209 میگاواٹ جبکہ طلب 18549 میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ برقرار ہے۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ دیگر شہروں میں برا حال ہے اور دورانیہ 22 گھنٹے تک چل رہا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں اس لوڈشیڈنگ میں چند گھنٹے بھی نہیں چل پا رہیں۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی فراہمی بڑھائے بغیر بجلی کی صورتحال میں بہتری کا امکان نہیں ۔

مزید خبریں :