پاکستان
01 نومبر ، 2016

گلگت بلتستان میں آج یوم آزادی منایا جائیگا

گلگت بلتستان میں آج یوم آزادی منایا جائیگا

 

نثار عباس ... گلگت بلتستان میں آج یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے غیور عوام نے یکم نومبر1947 کو ڈوگرہ اور برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی تھی،یوم آزادی کے دن پرچم کشائی کی تقریبات ہونگی شہداء کی یاد گار پر پھلوں کی چادر بھی چڑھائی جائے گی۔

تقریبات میں شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پاکستان سے الحاق کے تجدید کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گاجبکہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے استحکام گلگت بلتستان ریلی نکالی جائے گی۔

 

مزید خبریں :