21 جون ، 2012
پشاور … گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پشاور میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام کرپشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، انہوں نے نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کرپشن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیب خیبر پختونخوا کے کردار کو سراہا۔ مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔