21 جون ، 2012
ٹنڈو محمد خان…ٹنڈو محمد خان میں مبینہ طور پر ایک لڑکے نے 6 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش اسکول میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔ مشترکہ کالونی کا رہائشی عبداسلام مغل کے مطابق اس کی بیٹی عائشہ اسکول سے آنے کے بعد کھانا کھا کر باہر بچیوں سے کھیلنے چلی گئی مگر کچھ ہی دہر بعد بچی کی لاش اسکول سے ملی ،جبکہ محلہ کا ایک لڑکا آصف نامی کے ساتھ بچی کو علاقے کے افراد نے دوپہر کو کھڑا دیکھا تھا اور واقعہ کے بعد آصف فرار ہوگیا پویس نے ملزم آصف کی جگہ اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔