پاکستان
21 جون ، 2012

کوئٹہ: غوث آباد کے قریب مسجد کے باہر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ: غوث آباد کے قریب مسجد کے باہر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے میں جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا غوث آباد کے قریب تبلیغی مرکز فاورقیہ مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، تاہم یہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس سے مسجد کی عمارت اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں :