21 جون ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور غیر متعلقہ افراد اس علاقے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخلے کیلئے بھی خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے جبکہ ریڈزون میں ایک ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر ریڈ زون میں پولیس کمانڈوز اور لیڈی پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریڈزون میں نصب کیمروں سے بھی نگرانی اور ناکوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔