پاکستان
22 جون ، 2012

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ، سفیروں کیلئے مسائل پیدا ہوگئے

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ، سفیروں کیلئے مسائل پیدا ہوگئے

نیویارک ... عدالتی فیصلے کے تحت یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور حکومت کے خاتمے سے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں سیاسی تقرریاں پانے والے پاکستانی سفیروں کیلئے بھی متعدد قانونی اور سفارتی مسائل پیدا ہوگئے۔امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل تھا جو کابینہ کی تحلیل کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔امریکا سمیت مختلف ممالک میں تعینات ان سفیروں کے منصب اور ملازمت کے بارے میں مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں جن میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ گیلانی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سیاسی تقرریوں والے یہ سفیر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ سیاسی بنیادوں پر تقرر کرنے والی حکومت کے خاتمے یا سبکدوشی کے ساتھ ہی ایسے سفیر اپنے عہدوں سے بھی خودبخود سبکدوش ہوجاتے ہیں۔امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہناہے کہ انہیں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں۔ جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر حسین ہارون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں اور مزید ہدایات یا استعفیٰ کی منظوری کے منتظر رہیں گے۔

مزید خبریں :