دنیا
22 جون ، 2012

امریکہ کا افغانستان کو 146لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ

کابل… امریکی حکومت نے 2016ء تک افغانستان کو 146 لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ باضابطہ معاہدے کا حصہ ہے کہ امریکہ افغان فوج کو 146 جنگی طیارے فراہم کرے گا، جس کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان جنگی طیاروں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان فضائیہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، نہ صرف اندرون ملک شورش پر قابو پانے بلکہ بیرونی خطرات سے حفاظت میں بھی مدد ملے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ”امید“ کے نام سے جلد جنوبی اور مشرقی صوبہ میں فوجی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد طالبان عسکریت پسندوں کی قوت کو کمزور کرنا ہے۔

مزید خبریں :