11 نومبر ، 2016
معروف گلوکار اے نیر 66 سال کی عمرمیں لاہورمیں انتقال کر گئے،وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے،بہترین گلوکاری پر انہیں نگار ایوارڈ سے نواز گیا تھا۔
معروف گلوکار اے نیر نے بے شمار پاکستانی فلموں کے لیے گانے گائے، انہیں آخری ایام میں یہ شکوہ تھا کہ موجودہ فلم سازوں، موسیقاروں، ریڈیو اور پی ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز نے انہیں بھلا دیا۔
ایک انٹرویو میںاے نیر کا کہنا تھا کہ میں حب الوطن فن کار ہوں، مجھے پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے،میں نے کبھی بھارت جا کر گانا گانے کی خواہش نہیں کی ،پاکستانی سنگر ہونے پر فخر ہے۔