22 جون ، 2012
کراچی … نو منتخب وزیر اعظم کو اسٹیٹ بینک نے مشورہ دیاہے کہ بڑھتے ہوئے حکومتی قرض معاشی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، ان پر قابو پایا جائے۔ جنوری تا مارچ 2012ء کے معاشی جائزے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومتی قرض 1200 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، بڑھتے ہوئے حکومتی قرضے نہ صرف معیشت کیلئے خطرہ ہیں بلکہ مہنگائی میں تیز ی سے اضافے کی بھی ایک وجہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق توانائی بحران سے معاشی ترقی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے صرف توانائی کی بچت سے اس مسئلے پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر نہ ہونے سے حکومت پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے، رواں مالی سال بجٹ خسارہ معیشت کے 6.5 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔