16 نومبر ، 2016
وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیرنے کہا ہے کہ جمہوری حکومتوں کا قیام ہی ملکی استحکام کا باعث بنتا ہے،پاکستان اور بھارت کے تعلقات جب تک معمول پر نہیں آتے معاشی استحکام مشکل ہے ۔
لاہور میں روزنامہ جنگ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے نجکاری نے کہا کہ سنگاپور،چین اور دیگر کئی ممالک میں فوجی حکومتیں نہیں رہیں ، اس لیے وہاں معاشی استحکام ہے۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ جمہوری عمل سےہی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے،سول ملٹری تعلقات میں توازن ضروری ہے۔