پاکستان
16 نومبر ، 2016

وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ

 

 خیرپور ٹامیوالی میں فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہیں، جس میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔ فوجی مشقوں کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے۔

مشقوں میں الخالد ٹینک سے فرضی دشمن کو نشانہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں بھی نے اہداف کو نشانہ بنانےکیا۔مشقوں میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز اور زیڈ ٹین ہیلی کاپٹرز نے اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا ۔

فوجی مشقوں کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،اسپیکر قومی اسمبلی،وزیر دفاع ، وزیرخزانہ ، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مختلف ملکوں کےسفیر اور غیرملکی فوجوں کے مندوبین اورسعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے رعد البرق مشقوں سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کاراورصلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بتایا کہ رعدالبرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں، ہم جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :