دنیا
23 جون ، 2012

امریکا کا نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا خیرمقدم

امریکا کا نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا خیرمقدم

واشنگٹن ... امریکا نے نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان میں قیادت کا مسئلہ بظاہر حل ہوگیا ہے جس پر امریکا کو خوشی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نئے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پْرامید ہے اور اسے توقع ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات ٹریک پر واپس آجائیں گے۔ اس سے پہلے نومنتخب وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ برابری کے حقوق اور احترام کی بنیاد پر امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ خوش گوار تعلقات قائم کریں گے۔

مزید خبریں :