16 نومبر ، 2016
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم میں قیادت کی کوئی جگہ خالی نہیں،اگرقیادت کی جگہ خالی ہوئی توایم کیوایم کے اندرسے ہی پرہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف اورسابق گورنرڈاکٹر عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہےشامل ہوسکتا ہے،کراچی کی قدآورشخصیات جلد ایم کیوایم میں شامل ہونے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ایک ہی صورت میں حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، وزارت اعلیٰ دے دی گئی توسندھ حکومت میں شامل ہوجائیں گے ۔