16 نومبر ، 2016
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ اینٹی کرپشن کی کارروائیوں ، افسران کی ٹریننگ اور مختلف منصوبوں سے متعلق ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق برٹش کونسل کے ساتھ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت افسران کی ٹریننگ ہوئی۔
افسران اور دیگر اہلکاروں کو بیسک انویسٹی گیشن ٹریننگ سابق آئی جی پولیس، ڈی جی نیب سندھ سمیت دیگر افسران نےدی۔ٹریننگ کی وجہ سے محکمے کے افسران کی انویسٹی گیشن بہترہوئی ہے۔
چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کے مطابق سال 2016 میں محکمےکے تمام عملے کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔رپورٹ میں کرپشن کے نقصانات پرروشنی بھی ڈالی گئی ہے۔