23 جون ، 2012
نیویارک ... رواں صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح چار فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے ۔موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل نے2007 میں اندازہ لگایا تھا کہ سن 2100 تک دنیا بھر میں سمندروں کی سطح 7 سے 23 انچ تک بلند ہوجائے گی۔ اب امریکی نیشنل ریسرچ کونسل نے اقوام متحدہ کے تازہ ترین ڈیٹا کا جائزہ لیا اور قطبین پر برف پگھلنے کی رفتار سے اندازہ لگایا کہ دنیا بھر میں سمندورں کی سطح بلند ہونے کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ امریکی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح میں 20 سے 55 انچ یعنی تقریباً دو فٹ سے ساڑھے چار فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔