18 نومبر ، 2016
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحوم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔
پشاور سے جاری ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے کا کہنا ہے کہ حاجی عدیل کے موت سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاست دان سے محروم ہوگئی۔
اسفندیارولی خان کا کہنا ہے کہ حاجی عدیل پارٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےتھے اور ملکی سیاست میں انکا کردار نمایاں ہے۔