پاکستان
18 نومبر ، 2016

بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائر لائن کی خلاف ورزیوں کے خلا ف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے پیش کی، جس کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے7فوجی جوان شہیدہوئے۔

برجیس طاہر کی پیش کئی گئی قرارداد کے مطابق بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتےاور مسلح افواج کےجوانوں کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

 

مزید خبریں :