دنیا
23 جون ، 2012

ریوڈی جنیرو میں پائیدار ترقی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس ختم

ریوڈی جنیرو…برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں پائیدار ترقی کے موضوع پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ سربراہ کانفرنس ختم ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریو پلس ٹوئنٹی کے اختتام پر متنازعہ اختتامی اعلامیے کی منظوری دی گئی ہے۔ کانفرنس میں شریک تقریباً 190 ممالک کے نمائندوں نے 53 صفحات پر مشتمل اْس عبارت کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس میں تحفظ ماحول اور ترقی کے حوالے سے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکا نے اس اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم شہری تنظیموں کے نمائندوں نے اس اعلامیے کے اہداف کو کمزور قرار دیتے ہوئے ریو پلس ٹوئنٹی کو ایک ناکام اجتماع کا نام دیا ہے۔

مزید خبریں :