دنیا
23 جون ، 2012

مصر: اخوان المسلمین کے حامی مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

قاہرہ… مصر کی مذہبی جماعت اخوان المسلمین کے حامی ہزاروں مظاہرین نے فوجی کونسل کی تنبیہ کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں حکمران فوجی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ مظاہرین صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی بجائے ان کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مصر میں ہزاروں مظاہرین ملک کے فوجی حکمرانوں کی جانب سے اختیارات میں توسیع اور انتحابی نتائج میں تاخیر کے خلاف قاہرہ کے التحریر سکوائر میں جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی تھی اور تمام سیاسی و قانونی اختیارات اپنے قبضے میں کر لیے تھے۔ مصر کے عوام تاحال صدارتی انتخابات کے نتائج کا کا انتظار کر رہے ہیں جن میں اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرسیٰ کامیابی کے دعوے دار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نتائج کا اعلان فوری طور پر کیا جانا چاہیے۔ اخوان المسلمین کے ایک ترجمان نادر عمران نے بتایا کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے مزید کشیدگی پیدا ہو گی ۔

مزید خبریں :