20 نومبر ، 2016
پاکستان اسٹیٹ آئل نے سروسز میں بہتری کے لئے پاکستان ریلویز سے ڈیزل کی ترسیل میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ایس او حکام کے مطابق پاکستان ریلویز سے ڈیزل کی سستی ترسیل کے لیے ایک مزید ٹرین حاصل کرنے کے مذاکرات جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر فی الحال 2 لاکھ ٹن ڈیزل ترسیل ریلویز کو دیں گے لیکن حجم بتدریج مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان ریلویز سے فرنس آئل اور ڈیزل کے بعد پیٹرول ترسیل پر بھی غور جاری ہے۔