پاکستان
20 نومبر ، 2016

سچی سیاست نے الزام کی سیاست کوہربار شکست دی، شہباز شریف

سچی سیاست نے الزام کی سیاست کوہربار شکست دی، شہباز شریف

 

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہےکہ سچی سیاست نے جھوٹ اور الزام کی منفی سیاست کو ہرموقع پر شکست دی ہے،قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والےعناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ باشعورعوام بخوبی جان چکے ہیں کہ ان کی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور افراتفری کی سیاست کون کر تاہے۔

ان کاکہناتھاکہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑمیں قومی وسائل بے دریغ لوٹےگئےتاہم مسلم لیگ ن کی حکومت نے شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےکہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں200ارب سے زائد کے قومی وسائل بچائےگئے ہیں۔

مزید خبریں :