20 نومبر ، 2016
پاکستان اسٹیٹ آئل کے فرنس آئل کے اسٹوریج ٹینک میں رسائو کے باعث سیکٹروں لیٹر آئل ضائع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے پی ایس او کا فرنس آئل اسٹوریج ٹینک لیک ہوگیا ، اخراج کے باعث سیکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ، ٹینک میں رسائو نچلے حصے سے ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس او کے اسٹوریج ٹینک کی گنجائش 9 ہزار ٹن ہے۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق تیل کی فوری طور پر دوسرے آئل ٹینکرز میں منتقلی شروع کردی گئی ہے، تیل کے رسائوسے متعلق تحقیقات کی جائیں گی ۔
رسائو کے باعث کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی پر اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ رسائو مٹی کے بوروں کی مدد سے روک دیا گیاہے ۔