23 جون ، 2012
بیجنگ … چین میں گذشتہ سال قدرتی آفات سے 1126 افراد ہلاک و لاپتہ اور 43 کروڑ بری طرح متاثر ہوئے۔ وزارت شہری امور کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2011ء میں قدرتی آفات کے دوران 93 لاکھ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ قدرتی آفات سے معیشت کو 309 ارب یوآن کا نقصان ہوا۔ ان آفات میں تین کروڑ 24 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ 9 لاکھ 35 ہزار گھر تباہ ہوئے اور 3.3 ملین گھروں کو نقصان پہنچا۔ وفاقی حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے 8.64 بلین یوآن کا فنڈ مختص کیا تھا، انہیں 70 ہزار ٹینٹ اور 8 لاکھ 30 ہزارکپڑے مہیا کئے گئے۔ 2011ء میں 9 لاکھ 94 ہزار گھروں کی دوبارہ تعمیر کرائی گئی اور 75 ملین لوگوں کو گھر، خوراک اور بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں۔