دنیا
23 جون ، 2012

بھارتی بحریہ کیلئے روس کا تیار کردہ نیا اسٹیلتھ فریگیٹ ممبئی پہنچ گیا

نئی دہلی…بھارتی بحریہ کیلئے روس کا تیار کردہ نیا اسٹیلتھ فریگیٹ ممبئی پورٹ پہنچ گیا۔ ممبئی قونصلیٹ کے روسی سفارتکار نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روسی ساختہ اسٹیلتھ فریگیٹ کی آمد کے موقع پر تقریب میں بھارتی اور روسی حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ روس 2006ء میں ایک معاہدے کے تحت بھارتی بحریہ کیلئے کالینن گراڈ میں تین اسٹیلتھ فریگیٹ تعمیر کر رہا ہے جس میں سے پہلا فریگیٹ تعمیر کرکے بھارت پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر 2 فریگیٹ ایک سال کے عرصہ میں تیار کرکے بھارت کے حوالہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ 3970 ٹن وزنی فریگیٹ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور 290 کلومیٹر تک مار کرنے والے سپر سونک کروز میزائل سے لیس ہے۔

مزید خبریں :