دنیا
23 جون ، 2012

دہشتگردوں سے رابطے کا الزام، اقوام متحدہ کے اہلکار کو 7سال قید کی سزا

عدیس ابابا… ایتھوپیا کی عدالت نے دہشت گرد گروپ کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کے جرم میں اقوام متحدہ کے عملے کے رکن کو سات سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جج ملوگیتا کیدانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملہ کا رکن ایتھوپیائی شہری عبدالرحمن شیخ حسن کالعدم باغی گروپ اوگدان نیشنل فرنٹ (او این ایل ایف) کے ساتھ قریبی تعاون کا مرتکب پایا گیا۔ حسن دہشت گرد آرگنائزیشن کو اطلاعات فراہم کرتا رہا۔ جج نے جرم ثابت ہونے پر اسے سات سال 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے او این ایل ایف کے سینئر رکن شریف بدیو کو اس کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عبدالرحمن شیخ حسن ایتھوپیا میں یو این سیکورٹی کا سربراہ تھا۔ حسن کو جولائی میں نیشنل فرنٹ کے ساتھ کامیاب بات چیت کے نتیجہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دو کارکنوں کی رہائی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :