دنیا
23 جون ، 2012

روس ،بیلا روس میں پہلا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا

منسک … روس سابق سوویت ریاست بیلا روس میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے پہلا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، دونوں ملک اگلے ماہ معاہدے پر حتمی دستخط کریں گے۔ یہ بات روس کے فرسٹ نائب وزیراعظم ولادی میر سیما شکو نے بیلارشین پارلیمنٹ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حتمی معاہدے پر دستخط کیلئے معاملات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ معاہدے پر جولائی کے اوائل میں دستخط ہوں گے۔ روس کی سرکاری کارپوریشن ”روس ایٹم“ کے سربراہ سرگئی کیرینکو نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ روس پلانٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلہ میں 204 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پلانٹ کی تعمیر پر کل لاگت کا اندازہ 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ پلانٹ 12، 12 سو میگاواٹ کے دو ری ایکٹرز پر مشتمل ہو گا۔ پہلا یونٹ 2018ء میں تیار ہو گا۔

مزید خبریں :