23 جون ، 2012
ماسکو … روس میں جنگلات کی نگرانی کیلئے ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان نے مقامی خبررساں ادارے کو بتایا کہ شہری حدود کے اندر واقع جنگلات میں آتشزدگی پر نظر رکھنے کی غرض سے ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ چھوٹے سائز کے دن رات اڑنے کی صلاحیت والے ذالہ04-421 سسٹم استعمال کرے گا۔