پاکستان
21 نومبر ، 2016

دہشتگردوں کیخلاف جنرل راحیل کا تجربہ قیمتی ہے، وزیر دفاع

 

وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کا تجربہ قیمتی ہے ،ریٹائرمنٹ کے بعدان کی خدمات جاری رکھنے سے متعلق کسی تجویز کا علم نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کو وہ کامیابیاں ملیں جو دنیا کی کسی فوج کے حصے میں نہیں آئیں ،جس طرح ادارے کو مضبوط کرکے جارہےہیں یہ بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنرل راحیل شریف سینئر موسٹ جنرلز کی فہرست بھجوائیں گے، وزیراعظم چناؤ کریں گے ،آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ وزیراعظم جنرل راحیل اور دیگر رفقا کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ،ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف کی خدمات جاری رکھنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور ہے تو اس کا علم نہیں۔

مزید خبریں :