23 جون ، 2012
قاہرہ… مصر میں مظاہرین 5 ویں روز بھی التحریر اسکوائر پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔ مذہبی جماعت اخوان المسلمین کے حامی ہزاروں مظاہرین محمد مرسی کو صدر بنانے کا مطالبہ کرر ہے ہیں مصر کی حکمران فوجی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی بجائے ان کا اعلان جلد کیا جائے۔ ہزاروں مظاہرین ملک کے فوجی حکمرانوں کی جانب سے اختیارات میں توسیع اور انتحابی نتائج میں تاخیر کے خلاف قاہرہ کے التحریر سکوائر میں جمع ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی تھی اور تمام سیاسی و قانونی اختیارات اپنے قبضے میں کر لیے تھے۔