کھیل
23 نومبر ، 2016

پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ کھیل سے انکار بھارت کو مہنگا پڑ گیا

پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ کھیل سے انکار بھارت کو مہنگا پڑ گیا

 

پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑگیا، بھارتی ویمن ٹیم کے سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے 6پوائنٹس پاکستان ٹیم کو دے دیے ہیں۔ اب ورلڈ کپ کےلیے بھارت کو بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

پاکستان اوربھارت کی ویمن ٹیموں کےدرمیان سیریز7سے27ستمبرتک ہونی تھی اور 5میچزکی سیریزکے3میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈکاحصہ تھے،سیریز کے5میں سے3میچ منسوخ ہونے سےپاکستان کو6پوائنٹس مل گئے ۔

بھارت کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم کےخلاف سیریزنہ کھیلنے کے سبب اب بھارت کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگاجبکہ پاکستان کم پوائنٹس کے سبب کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں ۔

مزید خبریں :