پاکستان
23 نومبر ، 2016

عوام کی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ،شیخ رشید

عوام کی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں عوام کی عدالت میں نواز شریف مقدمہ ہار چکے ہیں، پاناما لیکس میں قطری شہزادے کی آمد نے دنیا بھر میں ملک کی عزت خراب کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان اسپیکر صاحب نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ، اپوزیشن میں اس وقت میں اور عمران خان ہی ہیں۔

سرحد پر بھارتی جارحیت کے حوالے سےشیخ رشید نےبھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے ہمارے پاس پاکستان کے سوا کچھ نہیں۔

مزید خبریں :