31 جنوری ، 2012
نئی دہلی…ممبئی حملوں میں سزایافتہ اجمل قصاب کاکہناہے اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی منصفانہ نہیں تھی اور اس نے اعتراف جرم بھی دباوٴمیں آکر کیا،ممبئی حملوں کے الزام میں اجمل قصاب کو بھارتی عدالت نے سزائے موت سنارکھی ہے،جس کے خلاف اجمل قصاب نے پہلے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ،پھر ناکامی پر سپریم کورٹ کا رخ کیا،آج اجمل قصاب کی اپیل کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔اپنے بیان میں اجمل قصاب نے کہاکہ اس کے خلاف مقدمے کی سماعت منصفانہ نہیں تھی اور اعتراف جرم کے وقت اُسے وکیل بھی فراہم نہیں کیاگیاتھا ،اجمل قصاب کاکہناہے کہ اعتراف جرم کے وقت وہ دباوٴ میں تھا اس لیے اس کی کوئی حیثیت نہیں،لہٰذا اس اعتراف جرم کو مسترد کیاجائے۔