پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی:اے این پی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں

کراچی:اے این پی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی پی ایس 89 کے ز یر اہتمام کل کے پی ٹی گراؤنڈ کیماڑی میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کا جلسہ عام خوف و دہشت کے علمبرداروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد بلا تفریق رنگ و نسل انسانی خدمت ہیں کل کا جلسہ عام سیاسی بلیک میلرز کی نیندیں حرام کردے گا،کل ہونے والے جلسہ عام میں کئی اہم شخصیات عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ اے این پی کی سیاست کا مقصد بلا تفریق رنگ و نسل انسانی خدمت ہیں اورکراچی میں مستقل قیام امن کا قیام اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کا تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔کل جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید سمیت پارٹی کے مرکزی صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :