28 نومبر ، 2016
سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس2 روزہ وقفے کے بعدآج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے ہوگا ،جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے ۔
اجلاس قانون سازی سمیت قومی نوعیت کے اہم معاملات پر بحث کی جا ئیگی ۔ سینٹ کااجلاس پیر کی سہ پہر3بجے شروع ہوگا،جس کی صدارت چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی کرینگے ایوان میں نجی کارروائی کا دن ہوگا۔