28 نومبر ، 2016
بالی ووکنگ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئرزندگی دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی، جبکہ فلم کا آغاز بہت ہی حوصلہ افزارہا ہے۔ فلم نے 2 دن میں 20کروڑ کمالیے ہیں۔
یہ فلم شاہ رخ خان، کرن جوہر اور ایس آر کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ شائقین نے فلم کے اسکرپٹ کو بہت سراہ رہے ہیں۔
یہ فلم ایک ناول سے ماخوز ہے۔ شاہ رخ خان کی وجہ سے یہ فلم بیرونی ممالک کے سینماگھروں میں بہت رش لے رہی ہے۔