پاکستان
31 جنوری ، 2012

کراچی میں موٹر سائیکل پر ایک مرتبہ پھر ڈبل سواری کی پابندی عائد

 کراچی میں موٹر سائیکل پر ایک مرتبہ پھر ڈبل سواری کی پابندی عائد

کراچی . . . . . کراچی میں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی گئی ہے ،یہ پابندی 5روز کے لئے عائد کی گئی ہے جو12ربیع الاول تک رہے گی۔وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان کے مطابق کل صبح سے 12 ربیع الاول کی رات تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہوگی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو فری ہینڈ دینے کی خواہش رکھتے ہیں، حکومت کی اولین ترجیحی امن و امان کا قیام ہے ۔انہوں نے پولیس کی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پولیس کراچی میں چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے۔کراچی فرقہ وارنہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی اطلاع فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :